ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میگھالیہ:وزیر صحت کے بیٹے کی کار نے لی پولیس اہلکار کی جان

میگھالیہ:وزیر صحت کے بیٹے کی کار نے لی پولیس اہلکار کی جان

Mon, 09 Apr 2018 00:28:15    S.O. News Service

شیلانگ،08؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) میگھالیہ کے وزیر صحت اے ایل ہیک کے بیٹے ایبنشرائے نوگ سیج کی مرسڈیز کار نے کل دیر رات ایک موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی، جس سے ایک پولیس کانسٹیبل کی موت ہو گئی اور ایک دیگرشدید زخمی ہو گئے۔پہاڑیوں ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیوس مراک نے بتایا کہ حادثے کے وقت وزیر کا 28 سالہ بیٹا کار چلا رہا تھا۔کانسٹیبل پی ڈی سنگما کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔موٹر سائیکل پر بیٹھے دوسرے کانسٹیبل کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ایسا لگتا ہے کہ حادثے کے وقت صرف نوگ سیج ہی گاڑی میں تھا اور اس نے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد دی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا حادثے کے وقت وزیر کا بیٹا شراب کے نشے میں تھا۔مراک نے کہا کہ اس معاملے میں میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔وزیر نے کہا کہ ان کا بیٹا تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے۔


Share: